لاپتہ طیارہ، چین کا ملائیشیا سے مزید شفافیت کا مطالبہ

منگل 18 مارچ 2014 06:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء )چینی وزیراعظم لی کیچیانگ نے ملائیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاپتہ ہونے والی پرواز ایم ایچ 370 کے حوالے سے واضح تفصیلات سے آگاہ کرے۔ چینی میڈیا کے مطابق پیر کے روز لی کیچیانگ نے اپنے ملائیشین ہم منصب نجیب رزاق سے ٹیلی فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے اس معاملے کی تفتیش سے متعلق معلومات کے حوالے سے مزید شفافیت کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ چینی میڈیا ملائیشیا کی حکومت پر مسلسل الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ اس لاپتہ طیارے سے متعلق معلومات چھپا رہی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوجانے والے اس طیارے میں سوار 239 مسافروں میں سے زیادہ تعداد چینی باشندوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :