نریندر مودی وزیراعظم بن گیا تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیگا ، پی چدم برم ، جموں و کشمیر کو آرٹیکل 370 کی وجہ سے آئین میں خصوصی درجہ دیا گیا ،مودی کی اس پر خاموشی حیران کن ہے ، سابق وزیر داخلہ کا جلسہ عام سے خطا ب

منگل 18 مارچ 2014 06:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء) سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کو بھارت کیلئے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چدم برم نے کہا کہ جموں کشمیر کو آرٹیکل 370 کی وجہ سے ملک کے آئین میں خصوصی درجہ دیا گیا ہے اور بھارتیا جنتا پارٹی نے ہر بار یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس خصوصی درجے کو ختم کیاجائے لیکن بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی اس پر خاموشی حیران کن ہے اگر نریندر مودی پارلیمنٹ الیکشن کے دوران واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ملک کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ملک کو متحد رکھنا مشکل ہی ناممکن بھی ہوجائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو آرٹیکل 370 اور رام مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :