افغانستان، اتحادی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 14طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

منگل 18 مارچ 2014 06:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فورسز نے آپریشن کے دوران 14 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی اور افغان فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قندھار ، غزنی ازرگان ، پکتیا اور زابل میں مشترکہ آپریشنز کئے جن میں چودہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :