ٹویوٹا کے دو بھارتی کارخانوں میں بدامنی کے بعد پیداوار معطل

منگل 18 مارچ 2014 06:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)موٹر گاڑیاں تیار کرنے والی جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے بھارت میں اپنے دو پیداواری یونٹوں میں معمول کی پیداوار معطل کر دی ہے۔ اس کی وجہ جنوبی بھارت میں قائم ان کارخانوں میں گزشتہ قریب تین ہفتوں کے دوران کارکنوں کی طرف سے بدامنی کے واقعات اور مقامی انتظامیہ کو دی جانے والی دھمکیاں بنی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویوٹا کمپنی دنیا میں گاڑیاں تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، جس کی طرف سے بھارت میں پیداوار کی معطلی کا اعلان پیر کو ٹوکیو میں جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق پیداوار کی معطلی کے بعد بھارت میں قائم ٹویوٹا کے دو یونٹوں کے چھ ہزار چار سو کے قریب کارکنوں کو ان فیکٹریوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔