ملک پرچوروں کاٹولہ مسلط ہوگیاہے ،تھرکے واقعہ پرسندھ میں گورنرراج لگناچاہئے ،شیخ رشید،سابقہ حکومت نے ملک لوٹنے میں ریکارڈبنائے ،موجودہ حکومت اخروٹ توڑنے کے ریکارڈبنارہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 18 مارچ 2014 06:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ ملک میں چوروں کاٹولہ مسلط ہوگیاہے ،تھرکے حالات پرگورنرراج لگناچاہئے ،شیرکی دم پرپاوٴں رکھاتوحکومت چیخ اٹھی،میٹروبس منصوبہ اسلام آبادکے مستقبل کیلئے خطرناک ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل میرے استعفیٰ سے حل ہوتے ہیں توابھی مستعفی ہونے کیلئے تیارہوں ۔

پاکستان میں غریبوں کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں ہے ،اورحکمران ٹولہ عیش وعشرت میں مصروف ہے ،پاکستان کے عوام کے حالات صومالیہ کے لوگوں کی طرح ہوچکے ہیں ،حکمرانوں نے تمام وسائل اپنے خاندانوں کیلئے بنالئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت مزدوردشمن ہے ،نجکاری کے نام پرنوجوانوں اورملازمین کوبے روزگارکرنے کی پالیسی بنائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے برعکس اعلیٰ عہدوں پرخلاف میرٹ تعیناتیاں کررہی ہے ،ان تمام تقرریوں کے خلاف عدالت میں جاوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے ملک لوٹنے میں ریکارڈبنایااورموجودہ حکومت اخروٹ توڑنے میں ریکارڈبنارہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈالرکی قیمت کم ہوئی توپٹرولیم مصنوعات اوردیگرڈالرسے منسلک اشیاء پرعوام کوفوری ریلیف دیاجائے۔