آئی جی سندھ کی تعیناتی،وفاق نے سندھ حکومت کو تین نام ارسال کردئیے

منگل 18 مارچ 2014 06:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء) وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کیلئے سندھ حکومت کو تین نام بھجوا دیئے ، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو جاری مراسلے میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کیلئے تین نام بھجوا دیئے گئے ہیں ان میں آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا ، ایڈیشنل آئی جی میر زبیر اور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی کے نام شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :