قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس، ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پی آئی اے حکام کا ناروا رو یہ ناقابل برداشت قرار، ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم ، ارکان پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دی جائے ،سفارش

منگل 18 مارچ 2014 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پی آئی اے حکام کے ناروا رویے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دی جائے ۔کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین کمیٹی چوہدری اسد الرحمن کی زیر سدارت پارلیمنٹ ہا ؤ س میں ہوا اجلاس میں لاہور اہر پورٹ پر ممبر قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر شدید برہمی کا اطہار کیا گیا جس پر سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے ایکشن لیتے ہوئے اسٹنٹ اسٹیشن منیجر کو معطل اور واقعہ کی انکوائری کروانے کا عندیہ دیا جس پر کمیٹی نے معاملے کو موخر کرتے ہوئے اگلی میٹنگ میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے سید عمران احمد شاہ کی تحریک استحقاق پر کمیٹی نے پی ائی اے حکام کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی کا حکم دیتے ہوئے اگلی میٹنگ میں رپورٹ مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

مونجوداڑو اہر پورٹ پر ممبر قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے ساتھ کمانڈنگ افیسر اے ایس ایف طالب حسین کے توہین آمیز رویے پر کمیٹی نے مذکورہ کمانڈنگ افیسر کی معذرت مسترد کر دیا سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ پی آئی اے میں ایک لاگ سے سیل بنایا جائیگا جو صرف ممبران پارلیمنٹ کو ڈیل کریگا ،مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ائر پورٹس کے وی آئی پیز الاوئج میں جاتے وقت ڈر لگتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایم این اے نہیں بلکہ کوئی جرم کر کے آ رہے ہیں اب بات اداروں پر آ رہی ہے ،شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہمارے پروٹوکول کا تعین کیا جائے ،یہ ملک صرف افسران کے لیے بنا ہے ،ایم این ایز 12واں کھلاڑی بن جاتا ہے ہم6/6لاکھ ووٹ لے کرر آتے ہیں ،سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے کہا کہ ممبران کو شکایت اس وجہ سے ہوئی کہ طیاروں کی کمی کا سامنا تھا سے جلد دور کر لیا جائییگا ،13نئے طیارے خرید رہے ہیں اگلے ماہ تک پانچ جہاز آ جائینگے 6ماہ قبل ریونیو7.1ارب روپے تھا جو 10ارب روپے ہو گیا ہے خسارہ آدھا رہ گیا ہے کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دی جائے۔

شیر اکبر ایم این اے نے اپنی تحریک استحقاق میں کہا کہ ایکسیئن صوابی ڈویژن ون نے ٹرانسفارمر کی تنصیب پر 55 ہزار روپے رشوت لی ہے اور ایکسیئن نے بدتمیزی کی جس سے میرا استحقاق مجروح ہوا، جس پر پیسکو چیف نے طارق سدوزئی نے کہا کہ معزز رکن پارلیمنٹ سے میں اس افسوسناک واقعہ پر معافی مانگتا ہوں اور رشوت کے معاملے پر محکمانہ کارروائی کریں گے، جس پر کمیٹی نے اس تحریک استحقاق کو انکوائری آنے تک موخر کر دیا۔ ایس ایس پی شکارپور کے خلاف غوث بخش خان مہر کی تحریک استحقاق میں ایس ایس پی شکارپور کے باوردی نہ آنے پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی میٹنگ تک معاملے کو موخر کر دیا اور ہدایت کی کہ افسران باوردی کمیٹی میں پیش ہوں۔