شکارپور،وزیر آباد میں ایم این اے غوث بخش مہر کی صدارت میں جرگہ ،خواتین کو کاروکاری کے الزام میں 2نوجوانوں کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا،نوجوانوں کو کاروکاری کا الزام دیکر 24لاکھ روپیہ جرمانہ لگایا گیا

منگل 18 مارچ 2014 06:48

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)ضلع شکارپور کے تحصیل لکی غلام شاہ پولیس اسٹیشن جام خان کی حدود میں گاؤں آباد محل کی خواتین مسمات شاہناز عرف شانی ولد ثناء اللہ،ریما ولد عبداللہ ،کاروکاری کے الزام میں 3دن پہلے قتل کیا گیا تھا وزیر آباد میں ایم این اے غوث بخش مہر کی صدارت میں ایک جرگہ ہوا جس میں رئیس عبدالمجید مہر ،حاجی مشتاق مہر،علی محمد جاگیرانی،حاجی بخش جاگیرانی شریک ہوئے ،خواتین کو کاروکاری کے الزام میں 2نوجوانوں کے ساتھ جن کے نام عبدالشکور،فاروق احمد کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا اور ان نوجوانوں کو کاروکاری کا الزام دیکر 24لاکھ روپیہ جرمانہ لگایا گیا اور اس میں پولیس کا خرچہ4لاکھ روپیہ ،اغواء لے جانے کے 4لاکھ روپے اور ٹیکسی ڈرائیور جس نے لڑکی کو بھگانے میں مدد کی اس پر 4لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :