ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، وارم اپ میچز میں سری لنکانے بھارت کو5رنز سے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ، کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز میں نیدرلینڈ نے یو اے ای کو6وکٹوں ، آئر لینڈ نے زمبابوے کو 3وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 18 مارچ 2014 06:44

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک وارم اپ میچ میں بھارت کو5رنز سے جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں نیدرلینڈ نے یو اے ای کو6وکٹوں سے شکست دے دی۔ٹی ٹونٹی کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے20اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر153 رنز بنائے سری لنکا کے جے وردھنے 30،چندی مل29،پریرا اور کلاسکیرا21,21رنز کے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کے ایشون نے3ارون،مشرا اور رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،153رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم148رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سری لنکا نے میچ 5رنز سے جیت لیا،ملنگا نے4اور کلاسکیرا نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر کھیل کا آغاز کیا تو پوری ٹیم19.5اوور میں151رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،شیمان انور32،خرم خان31،نبیل 23رنز کے ساتھ نمایاں رہے،نیدرلینڈ کے جمیل نے3،گوئن اور کوپر نے2,2وکٹیں حاصل کیں،نیدرلینڈ نے مطلوبہ ہدف18.5اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے6وکٹوں سے شکست دے دی،مائی برو55 کوپر34سوارت26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،متحدہ عرب امارات کے خرم شہزادہ نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ورلڈ کپ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے کامران اکمل اور محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے زمبابوے کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ۔پیر کے روز ورلڈ کپ ٹی 20کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو برینڈم میکلم کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی باؤلروں کے سامنے جم کر کھیل نہ سکا اور مقررہ 200اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9وکٹوں پر 145رنز بنا سکی ۔

میکلم 59ناٹ آؤٹ ،میونرو 20اور گپٹل 11رنز بنا کر نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 3 محمد طلحہ نے 2 جبکہ ذوالفقار بابر ، سعید اجمل ، سہیل تنویر اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔145رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی ہدف پورا کرلیا ۔ محمد حفیظ 55، کامران اکمل 52، صہیب مقصود 16، شرجیل خان 12رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم نے 2 اور ہیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ٹی 20کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 163رنز بنائے ۔ ٹیلر 59، چکمبرا 22، مساکدازا 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آئرلینڈ کے ڈاکرل اور میک برائن نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ آئرلینڈ نے مطلوبہ ہدف آخری بال 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور زمبابوے کو تین وکٹ سے شکست دے دی ، سٹرلنگ 60، پوٹر فیلڈ 31، پوٹنز 23 اور جوائس 22رنز بنا کر نمایاں رہے زمبابوے کے پیان گرانے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سٹرلنگ کو عمدہ پرفارمنس پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔