داعش کی سرکوبی کے لیے عراق کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی ،ہلفائر میزائل سمیت دوسرا گولا بارود امریکا فراہم کرے گا

بدھ 19 مارچ 2014 05:51

واشنگٹن، بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)امریکا نے عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد بالخصوص القاعدہ سے وابستہ گروہ دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کو کْچلنے کے لیے ہلفائر میزائل، ایم 4 طرز کی رائفلیں اور بڑی مقدار میں دیگر اقسام کا گولہ و بارود فراہم کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراق کے صدر مقام بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "داعش" کی سرکوبی کے لیے عراق کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

عسکریت پسندی کے بڑھتے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی حکومت نے ہلفائر میزائلوں اور دیگر اسلحہ سے عراق حکومت کی مدد کی ہے۔قبل ازیں وسط جنوری میں امریکی حکومت کی جانب سے بھی یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ واشنگٹن پیش آئند چند ہفتوں کے دوران عراق کو کلاشنکوف کی 11 ملین گولیاں، ہزاروں مشین گنز، رائلفیں اور دستی بم فراہم فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ امریکی فوج کی واپسی کے بعد عراق بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا ہے۔ القاعدہ کی بغل بچہ تنظیم "داعش" دن بہ دن عراق اور پڑوسی ملکوں میں طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :