صدارتی انتخاب سے پہلے مصر میں فوجی تبدیلیاں،شمالی اور جنوبی ریجنز میں فوجی کمانڈر تبدیل

بدھ 19 مارچ 2014 05:52

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)مصری فوج کے سربراہ اور متوقع صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے فوج میں اعلی سطح پر تبدیلیوں کا حکم دے دیا ہے۔ اس حکنامے کے تحت شمالی سیناء ریجن اور وادی نیل میں بھی اعلی فوجی افسروں کے تبادلے عمل میں آ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بڑے پیمانے پر ان فوجی تبدیلیوں کو ماہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

توقع کی جا رہی ہے کی فیلڈ مارشل جلد اپنی فوجی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر صدارت کیلیے یکسو ہو جائیں گے۔ خیال رہے فیلڈ مارشل نے جولائی 2013 میں مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کر دیا تھا۔فیلڈ مارشل السیسی کے حکم سے ہونے والی تبدیلیوں سے مصر کے جنوبی ریجن پر بھی اثر پڑا ہے۔ واضح رہے جنوبی ریجن میں متعدد صوبوں کے علاوہ سوڈان کی سرحد لگتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میجر جنرل احمد واصفی کو تبدیل کر کے شمالی سیناء میں بھیج دیا گیا ہے۔ جہاں وہ مسلح افواج کی کمان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :