چین بھارت جنگ1962 بارے خفیہ رپورٹ منظر عام پر آگئی،افواج کی کمزریوں اور بزدلی کے کئی راز فاش

بدھ 19 مارچ 2014 05:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)چین اور بھارت کے درمیان1962 ء میں ہونے والی جنگ بارے خفیہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی صحافی کے ہتھے چڑھنے والی رپورٹ میں بھارتی افواج کے وہ تمام راز فاش ہوگئے ہیں کہ اس نے چینی فوج کا کس قدر بزدلی سے مقابلہ کیا اور وہ کتنی کمزور ثابت ہوئی ۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ انڈین ملٹری اکیڈمی کے اس وقت کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہیڈرسنی ہروکس اور بریگیڈئر پی ایس بھگت کی جانب سے جنگ کے فوری بعد تیار کی گئی تھی ۔رپورٹ میں بھارتی افواج کی وہ بہت سے غلطیوں کے راز شامل ہے جس کی وجہ سے جنگ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :