پانی نہ صرف ہماری سماجی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے، اسحاق ڈار،صنعتی اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے ہمیں پانی کو بچانا ہو گا، صفائی ستھرائی ،پینے کے صاف پانی کا انتظام نہ ہونے کے باعث پاکستان کو بھاری اخراجات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے ترجیحات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی ،صفائی ستھرائی اور پانی سب کیلئے“ بارے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اظہارخیال

بدھ 19 مارچ 2014 05:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانی نہ صرف ہماری سماجی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔ صنعتی اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے ہمیں پانی کو بچانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو ”صفائی ستھرائی اور پانی سب کیلئے“ بارے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

یہ اجلاس 11 اپریل 2014ء کو واشنگٹن میں ہو گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کا انتظام نہ ہونے کے باعث پاکستان کو بھاری اخراجات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے ترجیحات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ پانی نہ صرف ہماری سماجی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے ۔

اس موقع پرسیکرٹری موسمیاتی تغیرات راجہ حسن عباس نے وفاقی وزیر کو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان شعبوں پر مجموعی طور پر 47.3 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے پنجاب نے 19 ارب روپے اور سندھ نے 11.3 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج ڈویژن ویژن 2025ء کے مطابق صفائی ستھرائی اور صاف پانی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اور ڈونرز کے ساتھ رابطہ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :