سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،21فروری کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جا ئے ، در خو است گزا ر

بدھ 19 مارچ 2014 05:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا ، خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی ، درخواست ایڈووکیٹ خالد رانجھا کے ذریعے دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ خصوصی عدالت کا 21فروری کا فیصلہ جس کے مطابق خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کا ٹرائل فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔

درخواست کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف سابق آرمی چیف رہ چکے ہیں اور آرمی کے سربراہ ہونے کی وجہ سے ان کا ٹرائل بھی آرمی کی فوجی عدالت میں چلانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ خصوصی عدالت نے اکیس فروری کو اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس میں سابق صدر نے فاضل عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :