مشرف غداری کیس میں عدالت جوکارکر دگی دکھا رہی ہے وہ قانون کم اور لے دے زیادہ ہے ،عاصمہ جہانگیر

بدھ 19 مارچ 2014 05:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آ ف پاکستان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس میں عدالت جوکارکر دگی دکھا رہی ہے وہ قانون کم اور لے دے زیادہ ہے، ایڈووکیٹ رانا اعجا ز کو عدالت آنے سے منع کیا گیا ہے یہ قابل تکلیف عمل ہے ۔جاری ایک بیان میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ وکلاء کی تکرار پر کوئی عدالت یہ فیصلہ کرے کہ موکل کا وکیل ایک کھلی عدالت میں نہیں آ سکتا اگر وکلاء کی تکرار غلط ہے تو عدالتی فیصلہ بھی غلط ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت کو چاہیے اپنا وقار خو د بر قرار رکھے غلط فیصلوں سے اُنکی ساکھ خراب ہو گی ۔ مجھے اُمید ہے عدالت قانون کے تقاضے پورے کرے گی تاکہ وکلاء بھی قانون کی راہ پر چلیں اور رانا اعجا ز ایڈووکیٹ والے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی ۔ تاریخ نے یہ سبق سکھایا ہے کہ سیاسی مقدمات سیاسی طریقو ں سے حل کیا جائیں تو بہتر ہے ۔ عدلیہ سیاست میں ملوث نہ ہو تو بہتر ہے ۔ آخر میں عاصمہ جہانگیر نے چنیوٹ میں پنچائتی فیصلے کی شدید مذمت کی جس میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے پنجاب حکومت سے فوراً ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :