وزیراعظم نواز شریف سے سابق نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کی بیوہ کیٹی مارٹن ہالبروک کی ملاقات، صحا فیو ں کو درپیش مسا ئل ، ولی با بر قتل کیس سمیت دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل

جمعرات 20 مارچ 2014 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لئے امر یکہ کے سابق نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کی بیوہ کیٹی مارٹن ہالبروک نے ملاقات کی ، جس میں پا کستا ن میں صحا فیو ں کو درپیش مسا ئل ، ولی با بر قتل کیس سمیت دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا، وزیر اعظم ھا ؤ س میں ہو نے والی اس ملا قا ت میں کیٹی ہالبروک نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے تنظیم چلا رہی ہیں اور پاکستان میں اپنے فرائض کے انجام دہی کے دوران جن صحافیوں کو قتل کیا گیا ان پر شدید تحفظات ہیں جس پر وزیراعظم کو نواز شریف نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز ولی بابر قتل کیس میں انہوں نے خصوصی قانون سازی کی ہے اور اس قانون سازی کے بعد ملزمان کیخلاف کارروائی بھی ہوئی ہے جبکہ ملزمان کو سخت سزائیں بھی دی جا چکی ہیں جبکہ کیٹی ہالبروک نے پھر وزیراعظم سے کہا کہ وہ فاٹا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کریں اس کے علاوہ کیٹی ہالبروک نے ولی بابر قتل کیس میں وزیراعظم کے اقدام کو سراہا ۔