کریمیا میں یوکرائنی فوج کے صدر دفتر پر روسی پرچم لہرا دیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2014 06:31

کریمیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)روسی افواج اور غیر مسلح افراد نے کریمیا کی بندرگاہ سیواستوپول میں واقع یوکرائنی نیوی کے ہیڈکوارٹرز پر دھاوا بول دیا۔ کسی بڑے مسلح تنازعے کے بغیر ہی دھاوا بولنے والنے والے روسی دستوں نے ہیڈکوارٹرز کی عمارت پر روسی پرچم لہرا دیا۔

(جاری ہے)

یوکرائنی بحریہ کے حکام کے ساتھ روس کی بلیک سی فلیٹ کے کمانڈر ایڈمرل الیگرزینڈ وٹکو بھی مذاکراتی عمل میں شریک رہے۔

اطلاعات کے مطابق یوکرائنی بحریہ کے پچاس کے قریب افسران اپنی ذاتی اشیا لے کر ہیڈکوارٹرز سے باہر چلے گئے ہیں۔ کریمیا کے غیر مسلح شدت پسندوں کے سربراہ وکٹر میلنیکوف (Viktor Melnikov) کے مطابق بات چیت میں یوکرائی فوج کے ہتھیار پھینک دینے پر فوکس کیا گیا۔ یوکرائنی نیوی کے سربراہ ایڈمرل سیرہی ہائیڈْک (Serhiy Haiduk) کو روسی خفیہ ادارے کے اہلکار ہیڈکوارٹرز سے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :