بان کی مون آج روس کا دورہ کرینگے ،صدر پیوٹن سے یوکرائنی بحران پر بات چیت کرینگے

جمعرات 20 مارچ 2014 06:32

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون آج ( جمعرات کو) ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ اس ملاقات میں یوکرائنی بحران کے تناظر میں روسی صدر سے درخواست کریں گے کہ وہ صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچائیں اور بحران کو مذاکراتی عمل سے حل کرنے کی کوششوں کا حصہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :