یورپی یونین سمٹ آج سے شروع ہو گا ، روس سے ایکسپورٹ کی جانے والی گیس پر انحصار کم سے کم کرنے کو ایجنڈے پر فوقیت حاصل ہو گی

جمعرات 20 مارچ 2014 06:32

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء )اٹھائیس رکنی یورپی یونین کی دو روزہ سربراہی میٹنگ آج جمعرات سے شروع ہو گی۔ اس سربراہی اجلاس میں روس سے ایکسپورٹ کی جانے والی گیس پر انحصار کو کم سے کم کرنے کو ایجنڈے پر فوقیت حاصل ہو گی۔ یورپی سربراہان یقینی طور پر یوکرائنی بحران پر بھی غور کریں گے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین امریکی صدر کے اگلے مہینے برسلز آنے سے قبل یوکرائنی بحران کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی کوشش میں ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق روس سے گیس کا انحصار کم کر کے قطر سے گیس کی امپورٹ کو بڑھانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ ڈنمارک کی جانب سے یورپی یونین کی انرجی سکیورٹی کی تجویز کو بھی یورپی سربراہان گفتگو کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :