بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مزید 5 کسانوں نے خودکشی کرلی

جمعرات 20 مارچ 2014 06:35

اورنگ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں طوفان بادو باراں سے ربیع کی کھڑی فصلیں تباہ ہونے کے صدمے سے مزید 5 کسانوں نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ریاست کے آٹھ اضلاع میں اب تک خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران مزید 5کسانوں نے اپنی جان لے لی۔ جبکہ ریاست بھر میں کسانوں کی رجسٹرڈ خودکشی کے کیسز کی کل تعداد 28ہے۔