روس نے دو مواصلاتی سیارچے زمینی مدار میں پہنچا دیئے

جمعرات 20 مارچ 2014 06:35

بائیکا نور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء ) روس نے پروٹون۔ایم کیریئر راکٹ کے ذریعے دو مواصلاتی سیارچے کامیابی سے زمینی مدار میں پہنچا دیئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق رشین فیڈرل خلائی ایجنسی(کسموس)کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں واقع روس کی خلائی مرکز بائیکا نور سے پروٹون۔

(جاری ہے)

ایم کیریئر راکٹ کے ذریعے دو مواصلاتی سیارچے روانہ کر دیئے گئے جومقررہ وقت کے مطابق برز۔ایم بوسٹر سے علیحدہ ہو کر زمینی مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے ہیں۔ایکسپریس اے ٹی۔1اورایکسپریس اے ٹی۔2نا می مواصلاتی سیارچے رشتی نوف انفارمیشن سیٹلائٹ سسٹم نے فرانسسی کمپنی تھیلز الینیا سپیس کے تعاون سے تیار کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :