اسحاق ڈار کی نجکاری کمیشن کو حکومت پاکستان کی یقین دہانیوں کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جائیدادوں کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 20 مارچ 2014 06:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ حکومت پاکستان کی یقین دہانیوں کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جائیدادوں کی منتقلی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ واجبات کی وصولی ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیاکے مطا بق یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو یہاں پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے معاہدے کے تحت اس کی نئی انتظامیہ کو جائیدادوں کی منتقلی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دی۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ 131 میں سے 101 جائیدادیں 31 مارچ 2014ء تک پی ٹی سی ایل کی نئی انتظامیہ کو منتقل کر دی جائیں گی جبکہ بقایا جائیدادوں کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔