کراچی ،اضافی اختیارات کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں، ڈی جی رینجرز ،ملزمان پکڑے جاتے ہیں، لیکن مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں،میجر جنرل رضوان اختر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 20 مارچ 2014 06:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو دئیے گئے اضافی اختیارات ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں، ملزمان پکڑے جاتے ہیں، لیکن مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے فیڈرل بی ایریا میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 24 اگست 2011 کو کراچی بے امنی کیس کا ازخود نوٹس لیا گیا، جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو اضافی اختیارات تو دیے گئے، لیکن یہ اختیارات ایک کاغذ کے ٹکڑے زیادہ نہیں ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں صرف لیاری ایسا علاقہ نہیں جہاں مسائل ہوں اور بھی علاقے ہیں جہاں لیاری سے مختلف حالات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو بھی ’شک کا فائدہ ‘دیا جانا چاہئے، کیونکہ کوئی بھی ملزم آسانی سے سب کچھ نہیں اگلتا۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ سندھ میں ساڑھے 22 ہزار رینجرز اہلکار موجود ہیں، کراچی میں 14 ونگز ہیں اور ہر ونگ میں 550 اہلکار موجود ہیں، ہر ونگ میں ڈرائیور، کک اور بیمار اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اپنی استطاعت سے بھی زیادہ کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :