گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سمیت راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے کیلئے شونٹر روڈ کی تعمیر کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی جلد سروے مکمل کرے،وزیراعظم کی ہدایت

جمعرات 20 مارچ 2014 06:28

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سمیت راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے کیلئے شونٹر روڈ کی تعمیر کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی جلد سروے مکمل کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کی شام وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ 422کلومیٹر پر مشتمل شاہراہ کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہونگے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری امور کشمیر شاہد اللہ بیگ بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوماہ کے اندر سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے تاکہ جلد شاہراہ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی فلور ملز نے گندم سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جسکی وجہ سے انہیں گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سمیت وزراء،اراکین اسمبلی اور گورنر سے اچھے تعلقات ہیں۔