ن لیگ حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے 64رکنی کمیٹی بنائی ، ماضی میں ز پارٹی کی حکومت بھی یہی کام کرتی رہی ہے ،جمشید دستی، صوبہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں کمیٹی کمیٹی کھیل کر قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ فراڈ کیا جارہا ہے، ایک بار پھر کمیٹی کے قیام سے مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ، اب میں صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے بھرپور تحریک کا آغاز کرونگا ، بیان

جمعرات 20 مارچ 2014 06:29

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) مزدور رہنما آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے 64رکنی کمیٹی بنائی ہے جبکہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بھی یہی کام کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں کمیٹی کمیٹی کھیل کر قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ فراڈ کیا جارہا ہے ۔

ایک بار پھر کمیٹی کے قیام سے مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور اب میں صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے بھرپور تحریک کا آغاز کرونگا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے تحریک چلانے کے اعلان پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے میری آواز سے گھبرا ک کمیٹی بنائی ہے جو کہ ڈھونگ ہے ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آئینی ترمیمی بل لارہا ے جس میں صوبوں کے پاس جو نئے صوبے بنانے کا اختیار ہے وہ واپس قومی اسمبلی کو دیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی سادہ اکثریت سے نئے صوبے کا بل منظور کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور پنجاب و مرکزی حکومت کے چہررے اس بل آنے کے بعد بے نقاب ہوجائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے میری تحریک چلانے کے اعلان کے بعد یہ لوگ کمیٹی کا نیا ڈرامہ شروع کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں جمشید دستی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خیراتی وزارتیں حکمرانوں کے منہ پر مار کر مدارس اور پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی (ن) لیگ میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن دو کشتیوں پر سوار ہورہے ہیں اور بے اختیار وزارتوں کیلئے ملک کو قربان نہ کریں انہوں نے کہا کہ مولانا کو ملنے والی وزارتوں کی اہمیت ایسی ہے جیسے اندھوں کو ماں مسجد میں بیٹھا آئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن وزارتوں سے استعفیٰ دیکر اسمبلی میں ہمارے ساتھ بیٹھیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی عام شہریوں پر ظلم و جبر کی پالیسی ہے ۔

متعلقہ عنوان :