ورلڈکپ ٹی ٹونٹی وارم اپ میچزمیں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8وکٹوں ،بھارت نے انگلینڈکو20رنز ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو شکست دے دی ،کوالیفائنگ راوٴنڈمیں آئرلینڈنے متحدہ عرب امارات کو21 رنز ، زمبابوے نے نیدر لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 20 مارچ 2014 06:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)ورلڈکپ ٹی ٹونٹی وارم اپ میچزمیں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8وکٹوں ،بھارت نے انگلینڈکو20رنزاورکوالیفائنگ راوٴنڈمیں آئرلینڈنے متحدہ عرب امارات کو21 رنز سے شکست دیدی ،ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کاآغازکیاتوپاکستان کاکوئی بھی کھلاڑی افریقین باوٴلروں کے سامنے جم نہ سکااورپوری ٹیم 17.3اوورمیں 71رنزپرڈھیرہوگئی ،پاکستان کے عمراکمل نے 17،صہیب مقصود15اوراحمدشہزاد12رنزبناکرنمایاں رہے اوران 3کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقہ کے پارنل ،ہینڈرک اورسوٹوبے نے دو،دووکٹیں حاصل کیں ،72رنزکے جواب میں جنوبی افریقہ نے انتہائی محتاط آغازکیااورمطلوبہ ہدف15اوورمیں 2وکٹوں کے نقصان پرپوراکرکے پاکستان کو8وکٹوں سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 24،اے بی ڈیلیئر20اورڈی کاک 15رنزبناکرنمایاں رہے ،پاکستان کے شاہدخان آفریدی نے 3اوورمیں 8رنزدیکرایک اورعمرگل نے 2اوورمیں 8رنزکے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔

دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈنے ٹاس جیت کربھارت کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی توبھارت نے مقررہ 20اوورمیں 4وکٹوں کے نقصان پر178رنزبنائے ،بھارت کے وارت کوہلی 74اوردھونی 21رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے اورانما54رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔انگلینڈکے دھرن نے برسنن ،بورڈن اورجوپارانے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔انگلینڈنے 179رنزکاہدف حاصل کرنے کیلئے آغازکیاتومقررہ 20اوورمیں 6وکٹوں پر158رنزبناسکی اوربھارت نے 20رنزسے فتح حاصل کرلی ۔

انگلینڈکے علی 46لیمب36،ٹبلر30ہالزاورمورگن 16،سولہ رنزبناکرنمایاں رہے ۔بھارت کے جدیجہ نے 2جبکہ کمار،محمدشامی اہنون اورراعنانے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈکے بدھ کوکھیلنے جانے والے دوسرے میچ میں آئرلینڈنے ٹاس جیت کرعرب امارات کوبیٹنگ کی دعوت دی ،توامارات کی ٹیم نے مقررہ 20اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر123رنزبنائے ،انوار30،امجدعلی 20،امجدجاوید19اورروحان 13رنزکے ساتھ نمایاں رہے آئرلینڈکے سٹرلنگ اورکیون اوربرائن نے 2،دوکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا،124رنزکاہدف حاصل کرنے کیلئے آئرلینڈکے اونیرزنے شاندارآغازکیااورمقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کھیل جاری تھا14.2اوورمیں آئرلینڈنے 103رنزبنائے تھاکہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعدامپائرنے ڈیتھ لوئس سسٹم کے تحت آئرلینڈکو21رنزسے فاتح قراردیدیاآئرلینڈکے جامکسی 43،پوئرفیلڈ33رنزبناکرنمایاں رہے ۔

شریف اسراللہ نے 2امجدجاویدنے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے ورلڈ کپ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3رنز ، کوالفائنگ میں زمبابوے نے نیدر لینڈ کو 5وکٹوں اورویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 33رنز سے شکست دیدی ۔ فتح اللہ میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ، وارنر 65 اور فن 47رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہوئے ، واٹسن 27، ہوگ 25رنز بنا کرنمایاں رہے ، نیوزی لینڈ کے ملز نے 2، ہیرا اینڈرسن اور ڈیوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

201رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9وکٹوں پر 197رنز بنا سکی اور آسٹریلیا نے 3رنز سے فتح حاصل کرلی ۔ گپٹل 62، برینڈن میکلم 37، اینڈرسن 29، روچ 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ آسٹریلیا کے سٹارک ، کوٹرنائل ، ہوگ اور مائر ہیڈ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو فتح کے لیے 141 رنز کا ہدف فراہم کیا ہے۔

ہالینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں کوپر کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔کوپر نے 58 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ دیگر ڈچ بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔مائیکل سٹوئرٹ 3 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے جبکہ اوپنر سٹیفن مائیبرگ بغیر رن بنائے میچ کی تیسری ہی گیند ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے۔

ویزلی برائسی نے جارحانہ بلے بازی کرنے کی کوشش کی اور 3 چوکے لگائے تاہم وہ بھی12 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ پیٹر بورن نے8 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے پراسپر اتسیا نے 2 جبکہ تناسے پایانگرا نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔141رنز کا ہدف زمبابوے نے آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کرلیا ۔ زمبابوے کی طرف سے کپتان ٹیلر نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 49رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مساکیدیزا نے 43،ولیمز 26اور سکندر13رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

نیدر لینڈ کی طرف سے سیلار نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ برینڈن ٹیلر کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ ادھر میرپور میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو دعوت دی تو ویسٹ انڈیز نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 172رنز سکور کئے ۔ سمتھ 60، براؤ 43، سیمی 30رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ سری لنک کے ہیراتھ نے 2مینڈس پرسنا اور لکمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔172رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 19.2اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ویسٹ انڈیز نے 33رنز سے کامیابی حاصل کرلی ۔ سری لنکا کے دلشان 43، سنگاکارا 24، میتھیوز 18اور چندی مل ، کلاسیکر ا اور تھرمانے 14,14رنز بنا سکے ۔ ویسٹ انڈیز کے نارائن نے 4، براؤو نے 3، بدری ناتھ، روی رامپال اور رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔