پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ، اسامہ سے متعلق امریکی رپو رٹیں درست نہیں ، واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، جنرل کیانی نے 2بج کر 7منٹ پر مجھے فون کیا امریکی طیارے پاکستانی حدود میں گھس آئے ہیں چیک کریں ، راؤ قمر سلیمان،اسامہ کو آئی ایس آئی کی مدد سے متعلق امر یکی رپورٹ غور طلب نہیں‘پاکستان

جمعہ 21 مارچ 2014 04:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)پاک فوج نے نیویارک ٹائمز میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں ، سابق ائیرچیف راؤ قمر سلیمان نے بھی امریکی اخبار کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باوجوہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں۔

کارلوٹا گال کے لگائے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں۔دوسری طرف میانوالی میں بات کرتے ہوئے سابق ائیرچیف راؤ قمرسلیمان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز نے واقعات کو توڑ موڑ کر پیش کیا۔

(جاری ہے)

اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے صبح پانچ بجے امریکی حکام نے مطلع کیا۔امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے صبح پانچ بجے جنرل کیانی کو فون پر آگاہ کیا۔

راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے انہیں رات دو بج کرسات منٹ پر فون کیا اور کہا کہ دو ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اسے چیک کر لیں۔سابق ائیرچیف کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے وقت پالیسی کے تحت مغربی سرحد پر ریڈار موجود نہیں تھے۔اسامہ کے خلاف آپریشن کے بعد اب مغربی سرحدوں پرائیرڈیفنس سسٹم لگا دیا گیا ہے۔

سابق ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بارے میں امریکی صحافی کی خبردرست نہیں ، واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ،5بجے مائیک مولن نے کیانی کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی ، کیانی نے مجھے فون کیا کہ 2 طیا رے پا کستا نی حدود میں گھس آ ئے ہیں سسٹم سے چیک کریں ، کیانی ، پاشا اور میرے سمیت کسی کو اسامہ کے بارے میں علم نہیں تھا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایئر چیف نے کہا کہ دو مئی 2011ء کو سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے رات کو 2بج کر 7 منٹ پر انہیں فون کیا کہ کچھ نامعلوم امریکی طیارے پاکستانی حدود میں گھس آئے ہیں سسٹم سے چیک کریں جنرل کیانی کو ایڈمرل مائیک مولن نے پانچ بجے فون کیا جس کے بعد مجھے کیانی نے فون کیا ۔ یہ بات درست نہیں کہ ریڈار کام نہیں کررہے تھے ریڈار نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کی نشاندہی نہیں کرتے اسامہ بن لادن کے حوالے سے امریکی صحافی کی خبر درست نہیں الزامات مسترد کرتے ہیں ۔

پاکستان نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں قیام کے دوران آئی ایس آئی کی مدد حاصل ہونے کے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ توجہ طلب نہیں ۔واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر امریکی اہلکاروں نے کئی موقعوں پر یہ بات کہی ہے کہ انھوں نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے حوالے سے حکومت پاکستان کے کسی بھی ادارے کے کردار کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں دیکھے۔

وا ضع رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسران کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں علم تھا اور آئی ایس آئی میں ایک ’سپر سیکریٹ سیل‘ قائم تھا جو اسامہ بن لادن کو ہینڈل کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :