سانحہ کچہری، عدالتی انکوائری کمیٹی نے اے آئی جی ،ڈپٹی کمشنر ،سی ڈی اے کے انچارج ریسرچ اینڈ ریسکیو ،ڈائریکٹر بم ڈسپوزل سکوارڈ اور ایس ایس پی سکیورٹی کے بیانات قلمبند کر لئے، آپریٹرپولیس وائرلیس اور ایس پی سمیرا اور ڈی پی او سرگودھا بیان کیلئے آج طلب

جمعہ 21 مارچ 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) سانحہ کچہری کی تحقیقات کے لئے عدالتی انکوائری کمیٹی نے اے آئی جی ،ڈپٹی کمشنر ،سی ڈی اے کے انچارج ریسرچ اینڈ ریسکیو ،ڈائریکٹر بم ڈسپوزل سکوارڈ اور ایس ایس پی سکیورٹی کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جبکہ آپریٹرپولیس وائرلیس اور ایس پی سمیرا اور ڈی پی او سرگودھا کو بیان کے لئے آج (جمعہ کو )طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کی جانب سے سا نحہ کچہری کی تحقیقات کے لئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منعقد ہو اجس میں اسسٹنٹ آئی جی سلطان اعظم تیموری،ڈی سی مجاہد شیر دل،سی ڈی اے کے انچارج ریسرچ اینڈ ریسکیو کرنل علی کاظم سید ،ڈائریکٹر بم ڈسپوزل سکوارڈعمر امین اور ایس ایس پی سکیورٹی ملک مطلوب کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جبکہ آپریٹرپولیس وائرلیس اور ایس پی سمیرا اعظم اور ڈی پی او سرگودھا راجا بشارت کو بیان کے لئے آج طلب کر لیا ہے۔بیانات کے بعد تمام عہدیداروں نے کچہری کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :