پاک بھارت اختلاف کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ واحد حل ہے ،طارق فاطمی،بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اس کے لئے مذاکرات کئے جائیں ،معاون خصوصی برائے امور خارجہ کا واٹر سمٹ سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 مارچ 2014 04:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے تعلقات اور اختلاف کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ واحد حل ہے ۔بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اس کے لئے مذاکرات کئے جائیں اور پاکستان پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پانی ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

جمعرات کو یہاں واٹر سمٹ سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں نہری نظام کے حوالے سے پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے ۔حکومت پاکستان پانی کے مسئلے کو زیر بحث لائی ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس کی وجہ سندھ طاس معاہدہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمسایہ ممالک کو امن کا پیغام دیا ہے اور سارک ممالک کانفرنس میں بھی شریک ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اس کے لئے مذاکرات کئے جائیں اور پاکستان پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پانی ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے تعلقات اور اختلاف کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ واحد حل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس بات پر اعادہ کریں گے ۔

ڈیڑھ ارب آبادی کا مستقبل پانی سے وابستہ ہے اور اس کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے۔ دونوں ملکوں نے اس معاہدہ کو خوش اسلوبی سے قبول کیا ہوا ہے حالات کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ پانی پاکستانی کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ۔حکومت پاکستان نے مسئلہ کو ٹیکنیکل طور پر اٹھایا اب سیاسی طور پر بھی پانی کے مسئلہ کو اٹھائیں گے ۔بھارت کے ساتھ پاکستان تعلقات کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں ۔بھارت کے ساتھ ایسی کوئی انڈر سٹیڈنگ نہیں ہوگی جس سے پاکستان کے مفادات کوزک پہنچے اس کے علاوہ پانی پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :