امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان کا حقائق سے دور کا بھی تعلق نہیں، حافظ محمد سعید ،طالبان سے مذاکراتی عمل کامیاب ہونا چاہئے ،پاک افغان سرحد پر بھارت نے 22قونصل خانے کھول رکھے ہیں جو حقیقت میں ٹریننگ سینٹر ہیں ،وہاں بیٹھ کر ہی بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے، تربیتی اجتماع سے خطاب

جمعہ 21 مارچ 2014 04:12

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)اسامہ بن لادن کے متعلق امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں ان کا حقائق سے دور کا بھی تعلق نہیں،ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ فٹبال سٹیڈیم میں منعقدہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کامیاب ہونا چاہئے ،پاک افغان سرحد پر بھارت نے 22قونصل خانے کھول رکھے ہیں جو حقیقت میں ٹریننگ سینٹر ہیں ،وہاں بیٹھ کر ہی بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے،امریکہ اسامہ بن لادن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے قدرتی ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،ایبٹ آباد آپریشن محض ڈرامہ تھا،یہودی لابی کی پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،وہ پاکستانی تعلیمی نصاب میں تبدیلی کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کے اند ر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا کہ مختلف گروپوں سے دہشت گردی کروا کر مذاکرات کی فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کشمیر کے حوالے سے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا کے خطے سے جانے کے بعد تحریک آزادی میں تیزی بھی آئے گی اور یہ تحریک نتیجہ خیز بھی ہو گی،حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا جہاد سنت بنوی پر عمل کرتے ہوئے اسے اسلام کا مضبوط قلع بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة 23مارچ کو لاہور میں سب سے بڑا پروگرام کر رہی ہے، جماعة الدعوة نظریہ پاکستان کو فروغ دے کر ملک میں باہمی اخوت اور بھائی چارے کی فضاکو قائم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ، مسلمان کو قتل کرنا جہاد نہیں ممبر و محراب پر بیٹھے علماجہاد نبی ﷺ سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ جماعة الدعوةکے زیر اہتمام دوسرے اضلاع میں بھی 23مارچ کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔