کچھ کالعدم تنظیمیں اسلام آباد ضلع کچہری جیسے واقعات کرنے کیلئے بڑے شہروں میں کاروائی کرسکتے ہیں ،حساس اداروں کا وزارت داخلہ کو انتباہ ،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو صوبہ بھر کی ضلع کچہریوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

جمعہ 21 مارچ 2014 04:13

اسلام آباد/سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو کہا ہے کہ کچھ کالعدم تنظیمیں اسلام آباد ضلع کچہری جیسے واقعات کرنے کیلئے بڑے بڑے شہروں میں کاروائی کرسکتے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو صوبہ بھر کی ضلع کچہریوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹس بھجوائی تھیں کہ کالعدم تنظیمیں اسلام آباد جیسے واقعات دوبارہ کرنے کیلئے متحرک نظر آرہی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو کہا ہے کہ وہ صوبہ بھر کے کمشنرز‘ ڈی سی اوز ‘ ڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ضلع کچہریوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی و اقعہ سے بروقت نمٹا جاسکے۔