القاعدہ کا ترجمان بول پڑا‘اسامہ دنیا کو پیغام دینا چاہتا تھا، امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کی سازش نہیں کی‘ نا ئن الیو ن حملوں کا پہلے علم نہیں تھا‘سلیمان ابو غیث

جمعہ 21 مارچ 2014 04:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)امریکہ میں استغاثہ کے وکلا نے کہا ہے کہ نا ئن الیو ن کے بعد القاعدہ کے ترجمان نے نیویارک میں ایک مقدمے کے دوران عدالت کو بیان دیا ہے کہ اسامہ بن لادن ان کے ذریعے ’دنیا کو پیغام دینا چاہتا تھا۔سلیمان ابو غیث نے یہ بات نیویارک میں ہونے دہشت گردی کے مقدمے کے دوران اپنا دفاع کرتے ہوئے کہی۔

انھوں اس جرم کا اعتراف نہیں کیا کہ انھوں نے امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کی سازش کی۔ سلیمان کے وکلا کا کہنا ہے کہ انھیں پہلے سے ان حملوں کا علم نہیں تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران کویت سے تعلق رکھنے والے اسلامی مبلغ سلیمان نے کہا کہ وہ 2001 میں افغانستان پہنچے کیونکہ انھیں’وہاں پر قائم نئی اسلامی حکومت کے بارے میں جاننے کی بہت خواہش تھی اس وقت افغانستان میں طالبان ملیشیا کی حکومت تھی۔

(جاری ہے)

ایک ترجمان کے ذریعے بات کرتے ہوئے سلیمان نے عدالت کو اپنے بیان میں بتایا کہ 11 ستمبر 2001 کی رات اسامہ بن لادن نے ایک پہاڑی علاقے میں ملاقات کے لیے ان کے پیچھے اپنا ایک اہلکار بھیجا۔انھوں نے اوسامہ بن لادن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’میں جاننا چاہتا تھا کہ اس کے پاس کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے۔‘ سلیمان بعد میں اسامہ بن لادن کا داماد بنا۔

سلیمان نے اپنے عدالتی بیان میں کہا کہ جب ان کی ملاقات ہوئی تو اسامہ بن لادن نے ان سے کہا کہ’آپ کو معلوم ہے کہ کیا ہوا؟ ہم نے یہ کام کیا ہے۔‘ اسامہ نے سلیمان سے پوچھا کہ اب کیا ہوگا۔۔‘سلیمان نے کہا کہ اس نے پیشگوئی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’امریکہ اس وقت تک چین سے نہیں بیھٹے گا جب تک وہ آپ کو ہلاک نہ کر دے اور طالبان کی حکومت گرا نہ دے۔

انھوں نے کہا کہ بن لادن نے انھیں بتایا کہ’میں دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ پیغام تمہارے ذریعے پہنچے۔استغاثہ کے وکلا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سلیمان نے اپنے الفاظ کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 11 ستمبر 2011 کے حملوں کے بعد امریکہ کے خلاف شدت پسندوں کو اکٹھا کیا۔استغاثہ کے وکلا نے سلیمان پر الزام لگایا کہ وہ 9/11 کے بعد اس وقت پروپیگنڈا ویڈیو میں لوگوں کو مزید تشدد پر آمادہ کرنے کے لیے نمودار ہونے پر تیار ہو گئے جب’ہماری عمارتیں جل رہی تھیں۔

سلیمان نے اپنے عدالتی بیان میں کہا کہ وہ ویڈیو’شیخ اسامہ کے فرمودات پر مبنی تھیں‘ جس میں مسلمانوں کو جارحیت کے خلاف لڑنے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔سلیمان ابو غیث کا بیان عدالت کی طرف سے اس فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں جج نے خالد شیخ محمد کی جو اپنے آپ کو 9/11 کا سرغنہ کہتا ہے، گواہی نہ سننے کا کہا تھا۔اس سے پہلے شیخ محمد نے کہا تھا کہ سلیمان ابو غیث کا القاعدہ میں کوئی عسکری کردار نہیں تھا۔سلیمان کو گذشتہ سال ترکی میں گرفتار کرکے مقدمے کا سامنا کرنے ک لیے نیویارک لایا گیا۔الزامات ثابت ہونے پر انھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :