وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) ہوگا، بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے‘ طالبان سے مذاکرات اور ملکی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

جمعہ 21 مارچ 2014 04:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طالبان سے مذاکرات‘ کراچی آپریشن اور ملکی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے (آج) جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ بھارت کیساتھ تجارت کو وسعت دینے کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :