پیپلزپارٹی کی رکن کا پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی اذان پر اعتراض، مئوذن تبدیل کیا جائے،شگفتہ جمانی

جمعہ 21 مارچ 2014 04:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)پیپلزپارٹی کی رکن کا پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی اذان پر اعتراض، مئوذن تبدیل کیا جائے، شگفتہ جمانی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اس وقت اراکین کمیٹی حیران ہوگئے جب دوران اجلاس پیپلزپارٹی کی رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے پارلیمنٹ لاجز کی مسجد میں ہونے والی اذان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہاں دو مئوذن دو وقت میں آذان دیتے ہیں مغرب کے وقت ہونے والی اذان دینے والے شخص کی آواز اتنی اچھی ہے کہ دل کرتاہے کہ بندہ اذان سنتا رہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے بندہ حرم میں بیٹھاہے مگر دوسرے اوقات میں ایک صاحب اذان دیتے ہیں جو کسی بھی طریقے سے اچھی نہیں لگتی اس لئے مئوذن کو تبدیل کیا جائے اور لاؤڈ سپیکر بھی درست کرائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :