بھارت ،اڑتے جہاز میں ہولی ، وڈیو سامنے آنے پر بھارتی فضائی کمپنی نے دو ہواباز معطل کردئیے

جمعہ 21 مارچ 2014 03:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)بھارت میں اڑتے جہاز میں ہولی کی وڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی نے دو ہواباز معطل کردئیے،بھارت میں کریو نے جہاز میں منائی ہولی ، ائیر ہوسٹس کے دل میں خوشی ڈولی ، پائلٹ سے بولی چلو مناتے ہیں ہولی ،دونوں نے کیا دل کھول کر ڈانس، لیکن پھر جہاز میں منائی گئی ہولی کی کسی نے پول کھولی اور انٹرنیٹ پر ویڈیو ڈالی۔

(جاری ہے)

فضائی کمپنی یہ ویڈیو دیکھ کر دو پائلٹس کو معطل کیا اور پوچھا کہ جہاز میں یوں کیوں منائی ہولی ؟ تسلی بخش جواب دیں،ورنہ ائیر لائن کا لائسنس بھی منسوخ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :