کریمیا میں یوکرائن نیوی کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا

جمعہ 21 مارچ 2014 03:59

کریمیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)کریمیا میں گزشتہ روز یرغمال بنائے جانے والے یوکرائن نیوی کے سربراہ سیرہی ہائیڈْک اور دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ بات یوکرائن کے صدر کی ویب سائٹ پر بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یوکرائنی فوج کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سیرہی ہائیڈْک کو روسی کنٹرول والے علاقے میں لے جایا گیا جو بظاہر روسی اسپیشل فورس کی کارروائی لگتی ہے۔ روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے آج کریمیا کے حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کر دیں اور انہیں علاقے سے نکلنے کا محفوظ راستہ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :