مارشل لاء کودعوت دینے والالیڈرجمہوری نہیں ہوسکتا،خورشیدشاہ،اپوزیشن جمہوری اندازسے کروں گا،سلطان راہی کاکردارادانہیں کروں گا،تحفہ میں ملنے والے ڈالرکوحکومت نے خودمشکوک بنایاہے ،ڈالروں کی شرائط قوم کوبتانی چاہئے ،مذاکرات کیلئے دعاگوہوں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 مارچ 2014 03:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ فوج کاطالبان سے مذاکرات سے لاتعلق ہوناخوش آئندہے ،مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں ،سعودی عرب سے ڈالروں کی امدادکوحکومت نے خودمشکوک بنادیاہے ،سیاسی لیڈرکوجلسے میں فوج کومارشل لاء کی دعوت دیناغیرجمہوری ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطوراپوزیشن لیڈرکسی قومی فیصلے میں کبھی اعتمادمیں نہیں لیا،حکومت کو جمہوری اندازمیں قومی فیصلوں پرسپورٹ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیں میرااپوزیشن کرنے کااندازجمہوری ہے ،اپوزیشن کرنے کے اندازمیں سلطان راہی کاکردارادانہیں کرسکتا۔پارلیمنٹ میں کچھ اورارکان اپنے اندازسے اپوزیشن کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان مذاکرات میں فوج کوشامل نہیں ہوناچاہئے ،پاک فوج کامذاکرات میں شامل نہ ہونے کافیصلہ خوش آئندہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈالروں کی امدادکوتحفہ بناکرپیش کیاجوکہ مشکوک بن گیا۔

لیکن تحفہ ملنے کی شرائط کوقوم کے سامنے واضح کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت میں فوج نے تین مرتبہ پارلیمنٹ کواعتمادمیں لیا۔پاکستان میں جمہوریت قائم ہے کسی سیاسی لیڈرکومارشل لاء کودعوت نہیں دینی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ تھرمیں انتظامی حالات کی وجہ سے قحط کی صورتحال پیداہوئی ہے ،حکومت تھرکے لوگوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کررہی ہے ۔امراض اورلاشوں کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :