اسلام آباد،اعظم خان ہوتی کی سابق اہلیہ کی خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

جمعہ 21 مارچ 2014 03:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)سینیٹر اعظم خان ہوتی کی سابق اہلیہ کی خودسوزی کی کوشش اسلام آبادپولیس نے ناکام بنادی،اعظم ہوتی کی اہلیہ شمیم کیانی نے آئی جی آفس کے باہر خودسوزی کی کوشش کی ،تاہم پولیس اہلکاروں نے خود سوزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

شمیم کیانی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اعظم ہوتی کے خلاف کارروائی کی بجائے پروٹوکول دے رہی ہے،اعظم ہوتی حق مہر کی رقم نہیں دے رہا،آئی جی سکندر حیات بھی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :