ورلڈ کپ ٹی 20 کا آغاز آج ہوگا،افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھار مدمقابل آئینگے،گرین شرٹس ورلڈ ٹی 20 میں روایتی حریف کیخلاف اب تک کامیابی سے محروم،مختصر فارمیٹ ہو یا لمیٹڈ ،روایتی حریفوں کے درمیان میچ اعصابی جنگ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اب تک3 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور تینوں مرتبہ فتح کی دیوی بھارتی ٹیم پرمہربان رہی ہے پاکستان ایک باربھی کامیابی نہیں سمیٹ سکا، دونوں ٹیموں کا مورال بلند کرنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ بنگلہ دیش پہنچ گئے ، کرکٹ کی نگاہیں پاک بھارت میچ پر لگ گئی،چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں میچ بڑی سکرینیں نصب کرنے کا فیصلہ ، ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دیکر نفسیاتی برتری حاصل ہے ، افتتاحی میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں ، محمد حفیظ ،ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ، وارم اپ میچز میں ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، تمام دباؤ سے ہٹ کر بہترین کرکٹ کھیل کر ٹف ٹائم دے کر ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لینگے ، مہندر سنگھ دھونی

جمعہ 21 مارچ 2014 03:43

فتح اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء) ورلڈ کپ ٹی 20کے سب سے بڑے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آرہے ہیں، دونوں ٹیموں کا مورال بلند کرنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ بنگلہ دیش پہنچ گئے ، کرکٹ کی نگاہیں پاک بھارت میچ پر لگ گئی،چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں میچ بڑی سکرینوں کا پروگرام بن گیا ،محمد حفیظ نے کہا ہے کہ افتتاحی میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں ، جبکہ کپتان بھارتی ٹیم کا کہنا اہے کہ ایشیا کپ میں شکست کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں حریف کو ٹف ٹائم دینگے ۔

گرین شرٹس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف کیخلاف اب تک کامیابی سے محروم ہیں۔مختصر فارمیٹ ہو یا لمیٹڈ ،روایتی حریفوں کے درمیان میچ اعصابی جنگ ہوتے ہیں، جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھ پاتی ہے فتح اس کی جھولی میں گرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اب تک3 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور تینوں مرتبہ فتح کی دیوی بھارتی ٹیم پرمہربان رہی ہے پاکستان ایک باربھی کامیابی نہیں سمیٹ سکا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں یہ چوتھا میچ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اسی عالمی ایونٹ کے گروپ میں بھی مقابلہ ہوا تھا اور وہ میچ ٹائی ہوگیا تھا جس کے بعد بھارت نے بول آوٴٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں بھی مصباح الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی تھی لیکن آخری گیند پر فتح کے لیے درکار دو رنز نہیں بناسکے تھے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں تیسرا میچ 2012ء میں کولمبو میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔اس میچ میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست78 رنز سکور کیے تھے۔پاکستان اور بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی5مرتبہ مدمقابل ہوچکے ہیں اور یہ تمام میچز بھی پاکستان کی شکست پر منتج ہوئے ہیں۔دونوں کے درمیان پہلی بار مقابلہ1992 کے عالمی کپ میں ہوا تھا جس میں بھارت43رنز سے جیتا تھا جس کے بعد 1996 میں 39رنز1999ء میں47 رنز 2003 میں 6وکٹ اور2011 میں 29 سے پاکستان ہارا۔

پاکستان نے بھارت کو صرف آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں2 مرتبہ شکست دے رکھی ہے۔ادھر گرین شرٹس کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں ٹیم کا مورال بلند ہے وار م اپ میچ میں شکست کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں کمزوریاں دور کرکے حریف کو شکست دینگے جبکہ بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شکست کو بھلا کر میدان میں اترینگے وارم اپ میچز میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے حریف کو ٹف ٹائم دینگے سارے کھلاڑی فارم میں ہیں