ہانگ کانگ سے شکست کے باوجودبنگلہ دیش نے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کیلئے کوالیفائی کرلیا، بہترین کارکردگی پر ہانگ کانگ کے ندیم احمدکومین آف دی میچ قراردیاگیا،نیپال نے افغانستان کو 9رنز سے شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، افغانستان کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات ختم

جمعہ 21 مارچ 2014 03:43

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں ہانگ کانگ سے شکست کے باوجودبنگلہ دیش نے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا،میچ میں بہترین کارکردگی پرندیم احمدکومین آف دی میچ قراردیاگیا،ورلڈکپ کوالیفائنگ راوٴنڈمیں گروپ بی کے آخری میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کربنگلہ دیش کوکھلینے کی دعوت دی توبنگلہ دیش کی پوری ٹیم 16.3اوورمیں 108رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی ،شکیب الحسن 34،انعام الحق26اورمشفق الرحمن 23رنزبناکرنمایاں رہے ۔

ہانگ کانگ کے ندیم احمدنے 4نزاکت خان نے 3تنویرافضل نے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ہانگ کانگ نے 109رنزکاہدف آخری اوورمیں پوراکرکے بنگلہ دیش کو2وکٹوں سے شکست دیدی ۔ہانگ کانگ کے منیرڈار36،عرفان احمد34،صہیب احمد،نزاکت خان 12رنزبناکرنمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے 3محمداللہ نے 2امین حسین نے ایک وکٹ حاصل کی میچ میں بہترین کارکردگی پرندیم احمدکومین آف دی میچ قراردیاگیابنگلہ دیش آخری میچ میں شکست کے باوجودٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی اورگروپ دومیں شامل ہوگئی۔

ورلڈ کپ کوالفائنگ میچ میں نیپال نے افغانستان کو 9رنز سے شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،افغانستان کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات ختم ۔ ورلڈ کپ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیپال کو کھیلنے کی دعوت دی تو نیپال نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے ۔ خاکرل 56، وساکر 37 اور مالا 22رنز بنا کرنمایاں رہے ۔

افغانستان کے شاہ پورزردان نے 2، دولت زردان ، میر واعظ اشرف اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔142رنز کے تعاقب میں افغان بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور ان کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے ۔ شفیق اللہ 36، اصغر ستانکزئی 49، سمیع اللہ شنواری 15رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی 9 کا ہندہ کراس نہ کرسکا نیپال کے مکھیا نے 3اورگوچن اور سومیال نے دو دو کھلاڑیوں کو جبکہ ریگمی نے ایک وکٹ حاصل کی افغانستان کی ٹیم 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا سکی اور نیپال نے یہ میچ 9رنز سے جیت لیا ۔نیپال سے شکست کے بعد افغانستان کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :