وزیرداخلہ نے حکومتی اورطالبان کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج طلب ، حکومتی کمیٹی کے طالبان سے مذاکرات کیلئے وقت اورجگہ کے تعین کیا جائیگا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے حکومتی اورطالبان کمیٹیوں کے درمیان اہم اجلاس آج(ہفتہ کو) طلب کرلیاہے ،جس میں حکومتی کمیٹی کے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے وقت اورجگہ کے تعین پرغورکیاجائیگا۔حکومتی ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ نے یہ اجلاس آج اسلام آبادمیں طلب کیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومتی کمیٹی کی طالبان کے ساتھ براہ راست ملاقات کے حوالے سے وقت اورجگہ کاتعین کیاجائیگاجبکہ اس حوالے سے اہم معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں کہاتھاکہ حکومتی کمیٹی کے طالبان کے ساتھ پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات آئندہ چندروزمیں متوقع ہیں ۔حکومت کی جانب سے ابتدائی مرحلے کے بعدپہلے تشکیل دی گئی کمیٹی کی تحلیل کے بعدسے حکومتی اورطالبان کمیٹیوں کایہ پہلااجلاس ہونے جارہاہے