متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بار پھر سندھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بار پھر سندھ حکومت میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں اور سابق اتحادیوں نے ایک بار پھر ساتھ چلنے کے عہدو پیماں کرلئے۔

(جاری ہے)

لندن سے ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مذاکرات کے بعد سندھ حکومت میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا اور آئندہ 3 سے 4 روز میں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے سندھ حکومت میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے جب کہ سندھ حکومت ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے کے لئے بھی رضا مند ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :