خورشید شاہ کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ٹیلی فون پر رابطہ، طالبان مذاکرات سمیت دیگر سیاسی حالات پر تبادلہ خیال،سعد رفیق کی قائد حزب اختلاف سے ملاقات، خورشید شاہ پیرومرشد ہیں، وزیر ریلوے

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی ٹیلی فون پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے رابطہ اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور طالبان مذاکرات سمیت دیگر سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ پیرومرشد ہیں ان سے رہنمائی لینے آتا ہوں اور میرے بڑے بھائی ہیں۔