وزیراعظم دی ہیگ میں تیسرے نیوکلیئرسیکورٹی سمٹ میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے،نواز شریف پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات پرروشنی ڈالیں گے ، سمٹ کے موقع پروزیراعظم کی چند عالمی رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف 24،25مارچ کودی ہیگ میں تیسرے نیوکلیئرسیکورٹی سے متعلق اجلاس (این ایس ایس)میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے ۔وزیراعظم کے ہمراہ خصوصی معاون طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری بھی ہونگے ۔پہلانیوکلیئرزسیکورٹی سمٹ اپریل2010ء میں واشنگٹن میں منعقدہواتھا۔

جبکہ دوسرامارچ 2010ء میں سیئول اورتیسراسمٹ دی ہیگ میں ہونے جارہاہے جس میں 53ممالک کے رہنمااقوام متحدہ ،یورپی یونین ،عالمی ایٹمی توانائی ادارے اورانٹرپول کے ادارے شرکت کریں گے ۔پہلے دواجلاسوں کی طرح نیوکلیئرسیکورٹی سمٹ 2014ء کامقصدقومی سطح پررضاکارانہ اقدامات اورعالمی تعاون کے ذریعے جوہری سیکورٹی کوفروغ دیناہے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم 24مارچ کوعالمی رہنماوٴں کے اجتماع سے خطاب کریں گے وہ 25مارچ کواین ایس ایس عمل کے مستقبل پراجلاس سے خطاب کرنے والے اہم رہنماوٴں میں سے ایک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات پرروشنی ڈالیں گے ۔وزیراعظم حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں توانائی کے خسارے کوپوراکرنے کیلئے عزم کے تناظرمیں پاکستان کوبلاامتیازجوہری ٹیکنالوجی بشمول اس کے پرامن استعمال اورجوہری پاورپیداکرنے تک رسائی حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں گے ۔پاکستان کے پاس جوہری پاورپلانٹس کی حفاظت اورسیکورٹی کاچالیس سال سے زائدکاتجربہ ہیاوراس کے پاساعلیٰ سطحی تربیت یافتہ اورقابل بھروسہ اہلکارموجودہیں ۔اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتہائی محفوظ سیکورٹی سسٹم ہے ،جوہری سمٹ کے موقع پروزیراعظم کی چند عالمی رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں