ڈوما نے کریمیا کو روس کا حصہ بنانے کی توثیق کر دی،وزیر اعظم نے یوکرین کو مغربی کیمپ کا حصہ بنا دیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے جمعہ کے روز متفقہ طور پر کریمیا کو روس کا حصہ بنانے کی توثیق کر دی ہے۔ اس موقع پر سینیٹ کے تمام 155 ارکان نے ٹی وی پر دکھائے جانے والے ایک براہ راست اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے منظور کردہ قرار داد میں کریمیا کو اسی وقت سے روس کا حصہ قرار دیا گیا جب سے روس اور کریمیا کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یوکرین اور مغربی ممالک نے اس ووٹنگ کے عمل کو مسترد کر دیا ہے۔روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بھی اس سلسلے میں ایک قرارداد پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔ روسی صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی کریمیا باضابطہ طور پر روس کا حصہ بن جائے گا۔دوسری جانب امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیوں کے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یوکرینی وزیر اعظم نے جمعہ کے روز اپنے ملک کو مکمل طور پر مغربی کیمپ میں داخل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں روس کے خلاف مغربی ممالک کے ساتھ یوکرین ایک معاہدے کا حصہ بھی بن گیا ہے

متعلقہ عنوان :