برازیل، خواتین کے مفت بانجھ پن آپریشن کے کاروبار میں سزا یافتہ رکن پارلیمنٹ کی حتمی اپیل مسترد

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:20

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)برازیل کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ووٹوں کے حصول کی خاطر خواتین کے مفت بانجھ پن آپریشن کا کاروبار کرنے پر سزا یافتہ ایک رکن پارلیمنٹ کی حتمی اپیل مسترد کردی ہے ۔مرکز نواز ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی ، جو کہ برسراقتدار مخلوط حکومت کا حصہ ہے ، کے اسد روبل بینٹس کو 2011ء میں مجرم پایا گیا تھا اور خواتین کو غیر قانونی بانجھ پن کی پیشکش کرنے پر تین سال قید کی سزا دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی لیکن عدالت نے اے ایف پی کو بتاکہ اس نے سزا کی توثیق کردی ہے جو کہ اسے مزید بچوں کے متحمل نہ ہونیوالی اپنی حلقہ نیابت کی غریب خواتین کو انتخابی حمایت کے بدلے میں مفت آپریشن کے ذریعے بانجھ کر نے کی پیشکش کرنے پر دی گئی تھی ۔بینٹس ، جس نے اپنے گاہکوں کی تلاش میں مدد کے لئے اپنے پارٹنر اور سوتیلی بیٹی کو شامل کررکھا تھا ،2004ء میں ایمرزون کے شہر مرابا کی میئر شپ کے امیدوار کے طور پر کھڑا ہوا تھا ۔بانجھ پن برازیل کے غریب علاقوں میں مانع حمل کا ایک اہم ذریعہ ہے خاص طور پر شمالی علاقے میں ۔

متعلقہ عنوان :