قومی اسمبلی قائمہ اطلاعات و نشریات کا سیکرٹری اطلاعات و ذیلی اداروں کے سربراہان کی جلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار،کمیٹی بالادست، افسران کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی،چیئرپرسن کمیٹی ماروی میمن، رولز کے مطابق پی ٹی وی کو مخصوص نمبر پر رکھا جائے،پیمرا کو ہدایت ، 45 فیصد ملازمین عصر حاضر کے تقاضوں سے واقف ہی نہیں سابقہ ادوار میں بھرتیوں کی بھرمار کی گئی ، ایم ڈی پی ٹی و کا انکشاف، کمیٹی نے پی ٹی وی حکام سے ترجیحات طلب کرلیں

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات و ذیلی اداروں کے سربراہان کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ کمیٹی بالادست، افسران کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی، کمیٹی نے پیمرا کو ہدایت کی کہ رولز کے مطابق پی ٹی وی کو مخصوص نمبر پر رکھا جائے ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ 45 فیصد ملازمین عصر حاضر کے تقاضوں سے واقف ہی نہیں سابقہ ادوار میں بھرتیوں کی بھرمار کی گئی وزیر اعلیٰ کے دفتر سے اسسٹنٹ ریسوس پرسن کو پروڈیوسر لگانے کی سفارش کی گئی ارکان پارلیمنٹ اپنے بچوں بھتیجوں بھانجوں و رشتہ داروں کو اینکر بنوانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں کمیٹی نے پی ٹی وی حکام سے ترجیحات طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو چیئرپرسن کمیٹی ماروی میمن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں وفاقی و زیر اطلاعات و نشریات‘ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ‘ پی آئی او ممبر پیمرا کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہارکیا چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے تو اطلاع کردی تھی افسران اپنے آپ کو کمیٹی کے سامنے جوابدہ بنائیں ایسی روش برداشت نہیں کی جائے گی سیکرٹری کمیٹی نے بتایا کہ اطلاعات و نشریات کی 7 ذیلی کمیٹیوں کے 14 اجلاس ہوچکے ہیں جن کی رپورٹس پیش کردی گئی ہیں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک نے کہا کہ پی ٹی وی میں بیرونی مداخلت بہت زیادہ ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دور میں بے تحاشہ سفارشی/سیاسی بھرتیاں کی گئیں ظلم تو یہ ہے کہ اس جدید دور میں پی ٹی وی کے 45 فیصد ملازمین کمپیوٹر جیسی ٹیکنالوجی سے متعارف ہی نہیں ہیں سکیورٹی اہلکار کو ڈائریکٹر کی سیٹ پر بٹھا دیا گیا پی ٹی وی سپورٹس اور پی ٹی وی ہوم سے منافع حاصل ہورہاہے جبکہ باقی ماندہ چینل بوجھ بن چکے ہیں ارکان اسمبلی اپنے رشتہ داروں کو اینکر پرسن بنوانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے اسٹنٹ ریسوس پرسن کو پروڈیوسر بنانے کی سفارش کا خط آیا ہے پی ٹی وی کی سکرین پر وہ لوگ ہیں جن کو کوئی دیکھنا ہی نہیں چاہتا ارکان کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی وی ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب جارہا ہے کیبل آپریٹر کی مرضی ہے کہ ہے کہ وہ پی ٹی وی کو دکھائے یا نہ دکھائے جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ پیمرا ریاستی چینل کو مخصوص نمبروں تک محدود رکھنے کا پابند ہے ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ پی ٹی وی حکومتی نہیں بلکہ ریاستی چینل ہے میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کئے گئے تو بہتری کی کوئی گنجائش نہیں سیاسی مداخلت مستقل بند ہونی چاہیے کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کے حکام کو ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان ٹریفک پولیس اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مشاورت کرے ٹریفک کے بہاؤ اور موسمیاتی خبریں علاقائی زبانوں میں نشر کرے۔