رجسٹرار سپریم کورٹ فقیر حسین کی (آج) الوداعی تقریب کیلئے افسران سے چندہ اکٹھا‘ گریڈ 19 کے افسران سے 300 جبکہ 17‘18 گریڈ کے افسران سے فی کس 200 روپے وصول کئے گئے

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں عروج کی بلندیوں کو چھونے والے رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کی الوادعی ضیافت کیلئے سپریم کورٹ افسران سے باقاعدہ چندہ لیا گیا‘ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران 300 روپے جبکہ گریڈ 17‘18 کے افسران سے فی کس 200 روپے چندہ وصول کیا گیا ہے‘ تقریب (آج) ہفتہ کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین آخرکار جانے پر رضامند ہو ہی گئے۔ ان کی الوداعی ضیافت کیلئے سپریم کورٹ افسران کو باقاعدہ چندہ دینا پڑا ہے جس کے بعد فقیر حسین کے اعزاز میں تقریب (آج) ہفتہ کو منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے تمام افسران 300 روپے جبکہ اس سے نیچے کے تمام افسران نے فی کس 200 روپے چندہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فقیر حسین آج اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے اور طاہر شہباز 24 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :