لاہور ہائیکورٹ نے پانی و بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی و گیس کے بلوں پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کی مد میں بجلی و گیس کے بلوں پر اضافہ پانج فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے حالانکہ پہلے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے نیا ٹیکس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے عدالت نے وفاقی حکومت کو بجلی و گیس کے بلوں پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے معاملہ نظر ثانی بورڈ کو بھجوا دیا۔