قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ،20 اوور کے مقابلوں میں اس کی کامیابی کی شرح61 اعشاریہ 53 فیصد رہی

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کو سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے ساتھ ہی یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں اور 20 اوور کے مقابلوں میں اس کی کامیابی کی شرح اکسٹھ اعشاریہ پانچ تین فیصد رہی ہے۔بیس اوور کے مختصر دورانیے کے کرکٹ مقابلوں میں کامیابی کی شرح کے اعتبار سے فی الوقت سب سے آگے نیپال ہے جس نے تین میچ کھیلے ہیں دو جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔

یوں اس کی کامیابی کی شرح چھیاسٹھ اعشاریہ چھ چھ فیصد رہی ہے۔نیپال کے بعد اس فہرست ہے میں سری لنکا دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے اب تک 60 میچ کھیلے ہیں ان میس38 میں کامیابی حاصل کی اور 22 ہارے ہیں۔ اس طرح اس کی کامیابی کی شرح اکسٹھ اعشاریہ نو تین فیصد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے مجموعی طور پر71 میچ کھیلے ہیں اور47میں کامیابی حاصل کی جب کہ اس29 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ جیتنے اور ہارنے کی شرح میں بھارت کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت نے 46 میچ کھیلے ہیں جن میں سے وہ25 جیت سکی اور19 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم اس فہرست میں مزید نیچے ہے جس نے 26 میچ جیتے ہیں اور23 ہارے ہیں۔ مجموعی طور پر اس نے انہتر میچ کھیلے، ایک بغیر نتیجے کے ختم ہوا اور دو میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں آسٹریلیا نے جیتے۔

متعلقہ عنوان :